ایرانی سفیر اور اوپیک کے سیکرٹری جنرل کا اوپیک پلس کے ممالک کے درمیان تعاون پر زور

تہران، ارنا - ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب اور سفیر نے اوپیک کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ ملاقات میں اوپیک پلس کے ممالک کے درمیان تعاون پر زور دیا۔

ویانا کی بین الاقوامی تنظیموں میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب اور سفیر محسن نذیری نے ویانا میں اوپیک اور نان اوپیک وزراء (اوپیک پلس) کے 33ویں اجلاس کے دوران اوپیک کے سیکرٹری جنرل ہیثم القیاس کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے اوپیک پلس کے ممالک کے درمیان باہمی  تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

فریقین نے موجودہ اجلاس میں OPEC کی تازہ ترین پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے موجودہ بین الاقوامی پیش رفت اور تیل کی مارکیٹ کی روشنی میں ممالک کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

اوپیک کے سیکرٹری نے اس نشست میں ایرانی فریق کے موثر اور تعمیری تعاون پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ یہ تعاون آئندہ میں بھی جاری ہوگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .