ملک کی خلائی صنعت کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے

تہران - ارنا - مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر نے اعلان کیا کہ دشمن ملک کی سائنسی پیشرفت کے روکنے کیلیے کسی بھی سازش سے دریغ نہیں کرے گا؛کیونکہ وہ ایران کی خودمختاری، مضبوطی اور ترقی کو برداشت نہیں کر سکتے ہیں لیکن لیکن ہمارے نوجوان اس راستے پر چل رہے ہیں اور بھی ثابت قدم ہیں۔

یہ بات عیسی زارع پور نے 'بلہ' ایپلی کیشن پر اپنی پوسٹ میں کہی۔

انہوں نے خلائی صنعت کی ترقی میں ایک اہم ٹیکنالوجی "سامان آربیٹل ٹرانسفر بلاک" کے پروٹو ٹائپ کو کامیابی کے ساتھ لانچ کرنا ہے جو مصنوعی سیاروں کی مداری اونچائی کو بڑھانے کے لیے استعمال ہوتا ہے، ایسی جدید ٹیکنالوجیز استعمال کی گئی ہیں جو صرف چند ممالک کے لیے مخصوص ہیں۔

ایرانی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کی خلائی تنظیم نے ایران اسپیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین کی کوششوں اور وزارت دفاع کی ایرو اسپیس انڈسٹریز آرگنائزیشن کے تعاون سے "سامان آربیٹل ٹرانسفر بلاک" کے پروٹو ٹائپ کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا اور اس کا کامیاب تجربہ کیا جو سیٹلائٹس کو زمین کے مختلف مداروں کے درمیان منتقل کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ 

ایرانی وزیر مواصلات نے مزید بتایا کہ دشمن ملک کی سائنسی پیشرفت کے روکنے  کیلیے کسی بھی سازش سے دریغ نہیں کرے گا؛کیونکہ وہ ایران کی خودمختاری، مضبوطی اور ترقی کو برداشت نہیں کر سکتے ہیں لیکن لیکن ہمارے نوجوان اس راستے پر چل رہے ہیں اور بھی ثابت قدم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا  ایرانی قوم امیر المومنین علی علیہ السلام کی طرح ایک مظلوم قوم ہے لیکن مضبوط بھی ہے اور مستقبل میں جہاں بھی ضرورت ہو بہادری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .