ایرانی ویٹ لفٹر بین الاقوامی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے انتخابات کیلیے نامزد کیا گیا

تہران، ارنا - نامور ایرانی ویٹ لفٹر 'بہداد سلیمی' کو بین الاقوامی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن IWF کے انتخابات کیلیے نامزد کیا گیا۔

بہداد سلیمی جو اب  بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (IOC) کے ایگزیکٹو بورڈ کا رکن ہے، کو ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سربراہ اوراراکین کے فیصلے کے ساتھ بین الاقوامی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے عالمی ایتھلیٹس کمیشن کے انتخابات میں شرکت کے لیے ایران کا نمائندہ منتخب کیا گیا ہے۔

یہ انتخابات دسمبر میں کولمبیا کی عالمی چیمپئن شپ کے دوران منعقد کیا جائے گا اور ان مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو ہی ووٹ کا حق حاصل ہوگا۔

بین الاقوامی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن پہلی بار عالمی ایتھلیٹس کمیشن کے الیکشن کو منعقد کرے گی، جو بیک وقت 5 سے 16 دسمبر 2022کو کولمبیا میں عالمی چیمپئن شپ کے ساتھ منعقد ہوں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

https://twitter.com/IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .