کوئی غیر ملکی فورسز کو ملک کے پانیوں میں جارحیت کرنے کی اجازت نہیں ہے

تہران، ارنا - ایرانی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ کوئی غیر ملکی فورسز کو ملک کے پانیوں میں جارحیت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

یہ بات ایڈمیرل حمزہ علی کاویانی نے جمعرات کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ آرمی نیوی کا مشن بہت بڑا ہے، اور یہ مشن آبنائے ہرمز اور خلیج فارس سے لے کر شمالی بحر ہند، آبنائے باب المندب اور سوئیز کینال تک ہے۔

ایڈمیرل کاویانی نے کہا کہ خلیج فارس، شمالی بحر ہند میں 22 ڈگری کے مدار تک اور آبنائے باب المندب، خلیج عدن اور بحیرہ احمر میں ملک کی بحری افواج کی طاقت اور صلاحیت کی وجہ سے دشمن کو ملک کے پانیوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا زوال قریب ہے اور جنرل سلیمانی نے اسلامی انقلاب اور اسلام کے دفاع کے لیے سرحدوں سے باہر پانچ فوجیں تشکیل دینے کے ساتھ خلیج فارس، آبنائے ہرمز، باب المندب، بحیرہ احمر، سوئیز کینال، بحیرہ روم اور اسرائیل تک ایک زمینی اور سمندری مزاحمتی فرنٹ کو پیدا کیا ہے۔

ایڈمیرل حمزہ علی کاویانی نے کہا کہ اسرائیلی گزرگاہوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر ایرانی بحریہ کی موجودگی ایک مستقل موجودگی ہے اور بحیرہ احمر میں لڑاکے بحری جہاز ہمیشہ اپنے مشن پر مصروف ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .