17 ستمبر، 2022، 10:38 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84889911
T T
0 Persons

لیبلز

مشرقی ایران میں ریلوے لائنوں کی تکمیل وسطی ایشیائی ممالک کی دیرینہ خواہش ہے

تہران، ارنا – ایرانی پارلیمنٹ کے اقتصادی کمیشن کے رکن نے مشرقی ایران میں ریلوے لائنوں کی تکمیل کو وسطی ایشیائی ممالک کی دیرینہ خواہش قرار دیا۔

یہ بات محمد صفایی دلوئی نے ہفتہ کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیائی ممالک کی دیرینہ خواہشوں میں سے ایک یہ ہے کہ وہ اپنے تجارتی تبادلوں کی ترقی کے لیے کھلے پانیوں سے منسلک ہو جائیں۔ مشرقی ایران میں ریلوے لائنوں کے نفاذ کے ساتھ یہ ممالک بحیرہ عمان سے جوڑ سکتے ہیں جو یہ کام ایران، روس اور شنگھائی کے رکن ممالک کے درمیان تجارت میں بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

صفایی دلوئی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے معاہدے میں ایران کی سرکاری شمولیت کا حوالہ دیاتے ہوئے کہا کہ دنیا کی 42 فیصد آبادی اور 25 فیصد جی ڈی پی جس کی قیمت 22 ہزار ارب ڈالر ہے ، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک سے متعلق ہے۔ اس کے علاوہ اس معاہدے کے ارکان بشمول بھارت اور چین کو توانائی کی ضرورت ہے اور ایران بھی توانائی پیدا کرنے والے ممالک کی حیثیت سے اچھی صلاحیتوں کے حامل ہے جس شعبے پر توجہ دینے سے ایرانی معیشت میں مدد مل سکتی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .