ایران میں ستارہ خلیج فارس ریفائنری میں پٹرول کی پیداوار میں 20 فیصد اضافہ

تہران، ارنا – ایرانی رواں سال کے پہلے چھ مہینوں کے دوران ستارہ خلیج فارس ریفائنری میں پٹرول کی پیداوار میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 20 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 یہ بات ستارہ خلیج فارس آئل ریفائنری کے ڈپٹی سروش زیگلری نے منگل کے روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ 
انہوں نے کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ ستارہ خلیج فارس ریفائنری کو حال ہی میں پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، ہم نے نہ صرف پیداوار میں اضافہ کیا بلکہ پٹرول کے معیار کو بھی بہتر کیا۔
زیگلری نے کہا کہ اس ریفائنری کے اہم مقاصد میں سے ایک عالمی معیار میں یورو-5 معیار کے ماحولیاتی اجزاء کی جائز حد سے زیادہ کوالٹی کے ساتھ صاف پٹرول تیار کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریفائنریوں کے ذریعہ تیار کردہ پٹرول میں سلفر کا مواد اجازت شدہ مقدار سے 20 گنا کم ہے، اس کا ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے پر بڑا اثر پڑتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
 

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .