ایران داخلی اور ثقافتی قوانین کی بنیاد پر 2030 کی دستاویز پر توجہ مرکوز رکھتا ہے: امیرعبداللہیان

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے ملکی اور ثقافتی قوانین پر مبنی 2030 دستاویز پر توجہ مرکوز رکھتا ہے۔

یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے منگل کے روز یونیسکو کے علاقائی دفتر کی ڈائریکٹر گلدا الخوری کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور یونیسکو کے درمیان خاص طور پر ثقافتی ورثے کی رجسٹریشن جیسے شعبوں میں قریبی تعلقات قائم ہیں۔
امیرعبداللہیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی تعلیم، اعلیٰ تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں بالخصوص ایرانی خواتین کے شعبوں میں صلاحیتیں مثالی ہیں۔
انہوں نے 2030 دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ دستاویز تعلیم کے میدان میں عالمی یکجہتی کا سبب بننا تھی لیکن ممالک کی شناخت اور ثقافتی حقائق کو نظر انداز کرکے اس نے انہیں اس میدان میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اسی وجہ سے اسلامی جمہوریہ ایران، داخلی قوانین اور ثقافت کی بنیاد پر اس دستاویز پر توجہ مرکوز رکھتا ہے۔
الخوری نے وعدہ کیا کہ وہ اس علاقائی دفتر کی پوزیشن کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
 

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .