28 اگست، 2022، 3:30 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84869310
T T
0 Persons

لیبلز

ایران لیبیا کے تنازعات کے روکنے کیلیے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے: ایرانی وزارت خارجہ

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران لیبیا میں استحکام اور علاقائی سالمیت کے قیام کے لیے سیاسی مذاکرات اور پرامن حل کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بات ناصر کنعانی نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ہونے والے حالیہ تنازعات پر  پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان تنازعات کو فوری طور پر روکنے اور لیبیا کے عوام کے مفادات اور سلامتی کی بنیاد پر متحارب فریقوں کے درمیان اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ مزید کشیدگی کے روکنے کیلیے تمام فریقین کو  تحمل کا مظاہرہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ان سے لیبیا کے عوام کے مفادات کو ترجیح دینے کا مطالبہ کرتا ہے۔

کنعانی نے کہا کہ ایران لیبیا کے استحکام اور علاقائی سالمیت کے قیام اور لیبیا کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اس ملک کے عوام کے جائز مطالبات کو پورا کرنے والے سیاسی مذاکرات اور پرامن حل کی حمایت کرتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .