21 اگست، 2022، 4:02 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84861250
T T
0 Persons

لیبلز

کوئی مذاکرات میں عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے:ایرانی صدر

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی نشست اور مذاکرات میں قوم کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گےاور طاقت کے ساتھ ملک کی بہتری اور مسائل کے حل کے لیے کوششوں کو جاری رکھیں گے۔

یہ بات آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے عالمی یوم مسجد کے 17 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی نشست اور مذاکرات میں قوم کے حقوق کو نظر انداز نہیں کریں گےاور حکومت طاقت کے ساتھ ملک کی بہتری اور مسائل کے حل کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پابندیوں اور دھمکیوں کے باوجود حکومت سنجیدگی سے اپنے کام کو جاری رکھے گی اور یقین اور صلاحیتوں کے صحیح علم کے ساتھ کہتا ہوں کہ ملک کا مستقبل روشن ہے۔ آج جنگ، ارادوں کی جنگ ہے اور ایرانی قوم نے اپنے دشمنوں کو شکست دینے کا ارادہ کیا ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ہمیں کچھ ممالک سے اپنے مطالبات کا ایک اہم حصہ ملا ہے۔ اور ہم عوام کی معیشت اور زندگی کو کسی بیرونی طاقت سے نہیں باندھیں گے اور ملک اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشش کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .