21 اگست، 2022، 2:50 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84861169
T T
0 Persons

لیبلز

سعودی اتحاد نے یمن سے 130 ملین بیرل تیل کو لوٹ لیا ہے

تہران، ارنا - یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر تیل نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد نے 2018 سے لے کر اس ماہ (جولائی) تک شام سے 130 ملین بیرل سے زیادہ تیل لوٹ لیا ہے۔

یہ بات احمد دارس نے ہفتہ کی رات ایک رپورٹ میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی اتحاد نے 2018 سے لے کر اس ماہ (جولائی) تک شام سے 130 ملین اور 41 ہزار اور 500 بیرل تیل لوٹ لیا ہے۔

یمنی المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق دارس نے کہا کہ سعودی اتحاد کی جانب سے 2018 سے اب تک  لوٹے گئے تیل کی مالیت کا تخمینہ 9 ارب 490 ملین اور 639 ہزار 415 ڈالر لگایا گیا ہے۔

 یمنی وزیر تیل نے کہا کہ سعودی اتحاد نے 2018 میں 18 ملین اور 80 ہزار ڈالر بیرل تیل کو لوٹا جس کی مالیت 1 ارب 301 ملین ڈالر تھی۔

دارس نے مزید کہا کہ اس جارح اتحاد نے یمن سے 2019 میں29 ملین اور 692 ہزار بیرل تیل کو( 2 ارب اور 300 ملین ڈالر) کو اور 2021 میں 31 ملین اور 627 ہزار بیرل تیل (2 ارب اور 24 ملین اور 149 ہزار ڈالر) کو لوٹا۔

انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی قانون دوسرے ممالک میں تیل اور دیگر ذخائر کی پیداوار اور سرمایہ کاری میں مداخلت سے منع کرتا ہے اور ہمارا موقف اسی پر قائم ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ وہ کمپنیاں جو یمن کے وسائل کی لوٹ مار میں جارح اتحاد کی حمایت کریں وہ اپنے اعمال کی مکمل طور پر ذمہ دار ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .