خطے میں سلامتی قائم کرنا ملٹری سپورٹس مقابلوں کا بنیادی مقصد ہے: ایرانی کمانڈر

یزد، ارنا- پاسدران انقلاب کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ صوبے یزد میں منعقد ہونے والے عالمی فوجی کھیلوں کے مقابلوں کا بنیادی مقصد خطے اور دنیا میں سلامتی قائم کرنا ہے۔

یہ بات بریگیڈیئر جنرل محمد خاکپور نے جمعہ کے روز 2022 کے عالمی ملٹری سنائپر مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ روس کی پہل سے شروع کیے گئے عالمی فوجی مقابلوں کا بنیادی مقصد دوست ممالک کے درمیان تعلقات، تجارت کو بہتر بنانا اور فوجی تعاون کو بڑھانا ہے، تاکہ خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

جنرل خاکپور نے آٹھویں فوجی مقابلوں میں، سپیشل فورسز کے سنائپر مقابلوں کی میزبانی پاسداران انقلاب کی بری فورسز کرتی ہے، ڈرون مقابلے پاسداران انقلاب کی فضائی اور خلائی افواج اور ڈیپ ڈائیونگ مقابلوں کی میزبانی فوج کرتی ہے۔

ایرانی کمانڈر نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مختلف ممالک کے مقابلے ایران میں اپنے قیام کے دوران اچھا وقت گزاریں گے اور اچھی یادوں کے ساتھ اپنے ملکوں کو لوٹیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی صوبے یزد میں ہفتہ کے روز سے شروع ہونے والے عالمی فوجی کھیلوں کے مقابلے 27 اگست تک جاری رہیں گے، اس مقابلوں میں 7 ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

ان مقابلوں میں ایران کے علاوہ جمہوریہ آذربائیجان، ازبکستان، روس، بیلاروس، چین اور زمبابوے کے کھیلاڑی حصہ لیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .