مقامی سیٹلائٹ "خیام" کو آج کی صبح روس کے مشترکہ تعاون سے بایکونور خلائی اسٹیشن سے سیٹلائٹ لے جانے والے سویوز راکٹ کے ذریعے خلاء میں بھیج کر مدار میں رکھ کیا گیا۔
ایرانی وزیر مواصلات نے اپنے انسٹاگرام پیج میں اس حوالے سے کہا کہ یہ ایران اور روس کے درمیان خلائی میدان میں اسٹریٹجک تعاون کا آغاز ہے اگرچہ یہ تعاون بہت سالوں سے شروع ہوا ہے لیکن ایرانی 13 ویں حکومت میں میرے ساتھیوں کی دن رات کوششوں سے یہ کام کیا گیا۔
زارع پور نے کہا کہ یہ سیٹلائٹ ملک کے خلائی ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے ایک بہت بڑا قدم ہے اور ہم اس کی تصاویر کو اعلیٰ درستگی کے ساتھ ماحولیات اور زراعت کے شعبوں میں ملک کی خلائی شعبے کو فروغ دینے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ فی الحال ہم ہلکے سیٹلائٹس کو مدار میں رکھ سکتے ہیں۔ خیام سیٹلائٹ کا وزن 600 کلوگرام ہے اور اسے 500 کلومیٹر کے مدار میں رکھیں گے۔
ایرانی وزیر مواصلات نے کہا کہ موجودہ ایرانی حکومت کے اختتام تک ہم اپنے ملک کے اشرافیہ کے ذریعہ ایک مقامی سیٹلائٹ اور سیٹلائٹ کیریئر کو خلا میں بھیجیں گے۔ اس وقت تک، ہم ملک کو درکار ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے اس ٹیکنالوجی کے مالک ممالک کے ساتھ باہمی تعاون کو جاری رکھیں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ