وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ غلط ہے؛ ایران کا ابھی بھی سپاہ پاسداران کو دہشت گردی کی فہرست سے نکالنے کا مطالبہ

تہران، ارنا – ایرانی جوہری مذاکراتی ٹیم کے ایک باخبر ذریعے نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ابھی بھی سپاہ پاسداران کو دہشت گردی کی فہرست سے نکالنے کا مطالبہ کرتا ہے اور اس حوالے سے میڈیا کے دعووں کی کوئی صداقت نہیں ہے۔

اس با خبر ذریعے نے جمعرات کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مذاکرات میں اپنی نیک نیتی کا مظاہرہ کیا ہے اور معاہدے تک پہنچنے کے لیے پر عزم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے اور اگر وہ ایران کے ساتھ معاہدے کے نتیجے تک پہنچنا چاہتے ہیں تو جوہری معاہدے کے اراکین کی طرف سے دیے گئے موقع کو استعمال اور ذمہ داری سے کام کرے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ وال سٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران سپاہ پاسداران کو دہشت گردی کی فہرست سے نکالنا نہیں چاہتا لیکن اس نے ابھی بھی امریکہ سے مضبوط ضمانتوں کا مطالبہ کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .