ایرانی خواتین کی فٹ بال ٹیم نے تاجکستان کافا ٹورنانمنٹ کی دوسری پوزیشن جیت لی

تہران، ارنا- ایرانی خواتین کی فٹ بال ٹیم، ازبکستان کیخلاف کھیلے گئے میچ میں کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی اور اس طرح اس نے تاجکستان کافا ٹورنانمنٹ کی دوسری پوزیشن اپنی نام کرلی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی خواتین کی فٹبال ٹیم، تاجکستان کافا ٹورنانمنٹ کے سلسلے میں بدھ کو تہران کے مقامی وقت کے مطابق 18:30 بجے میں ازبکستان کیخلاف میدان میں اترگئی۔

اس میچ میں ایرانی خواتین کھیلاڑیوں نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تا ہم انہوں نے 0-1 نتیجے سے شکست کھائی اور دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

ازبکستان کی ٹیم نے ایران کی شکست کیساتھ اس ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

واضح رہے کہ ایرانی خواتین کی فٹ بال ٹیم نے صرف سات دنوں کی تربیت کیساتھ ان مقابلوں میں حصہ لیا اور دوسری پوزیشن اپنی نام کرلی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی خواتین کی فٹ بال ٹیم نے اس سے پہلے تاجکستان، کرغیزستان اور ترکمانستان کی ٹیموں کو شکست دے دیا تھا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .