ایرانی موسیقی گروہ "برادران سعیدی" نے عالمی میوزک میلے کے کانسی کا تمغہ جیت لیا

تہران، ارنا- ایرانی موسیقی گروہ "برادران سعیدی" نے عالمی میوزک ایوارڈز کے ایرانی میوزک سیکشن میں میوزک پیس "یوتھ" کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی موسیقی گروہ برادران سعیدی جن کے گلوکار "علی سعیدی" اور "محمد سعیدی" ہیں، نے عالمی میوزک ایوارڈز کے ایرانی میوزک سیکشن میں میوزک پیس "یوتھ" کے لیے ایک کانسی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ یوتھ گانے کی موسیقی کو "حمید لالی" نے لکھی ہے اور "امیر حسین معلم" نے اس پیس کے پیانو کو بجایا ہے۔

علی اور محمد سعیدی 30 اکتوبر 1981 کو اصفہان شہر میں پیدا ہوئے اور وہ "محمد علی کیانی نژاد"، "محمد تقی سعیدی" اور "فضل اللہ شاہزمانی" کے شاگرد ہیں اور انہیں ایرانی گلوکاری کے واحد جڑواں بچے تصور کیا جاتا ہے۔

علی اور محمد سعیدی نے حال ہی میں استاد "علی رہبری" کے ساتھ فارسی نائٹنگلز پروجیکٹ میں تعاون کیا، جسے نیکس انٹرنیشنل کمپنی نے شروع کیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گلوبل میوزک ایوارڈز 2011 سے آزاد موسیقاروں کو متعارف کرانے کے لیے ایک باوقار اور بین الاقوامی ادارے کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .