روزانہ 1500 افغان پناہ گزینوں کی اپنی مرضی سے دوغارون سرحد سے اپنے ملک کی واپسی

مشہد، ارنا – ایرانی صوبے خراسان رضوی کے گورنر کے غیرملکی شہریوں اور پناہ گزینوں کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ روزانہ 1500 افغان مہاجرین اپنی مرضی سے دوغارون سرحد سے اپنے ملک واپس آتے ہیں۔

یہ بات سید علی قاسمی نے منگل کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم حالیہ دنوں میں دوغارون سرحد سے افغان پناہ گزینوں کی واپسی کا مشاہدہ کرتے ہیں اور روزانہ 1000 سے 2500 مہاجرین اپنی مرضی سے افغانستان واپس آ رہے ہیں۔
قاسمی نے کہا کہ افغانستان میں سیکوریٹی اور سلامتی کی مضبوطی افغان پناہ گزینوں کی واپسی کی اہم وجہ ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس عمل سے افغانستان میں سلامتی کی ترقی، معیشتی بہبودی اور اس ملک کی از سر نو تعمیر میں مدد مل سکتی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .