ایران بین الاقوامی طلباء کو ملک میں تعلیم مکمل کرنے میں راغب کرنے کے 15 کامیاب ممالک میں ہے

تہران، ارنا- ایرانی تنظیم برائے بین الاقوامی طلباء کے امور کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ ایران بین الاقوامی طلبا کو ملک میں تعلیم مکمل کرنے میں راغب کرنے کے 15 کامیاب ممالک میں ہے۔

"محمد جواد سلمان پور" نے ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ حالیہ سالوں کے دوران، ملک ایران میں غیر ملکی طلباء کو ملک میں تعلیم مکمل کرنے میں راغب کرنے میں قابل قدر ترقی دیکھنے میں آئی ہے اور رواں سال میں ایران میں زیر تعلیم غیر ملکی طلباء کی تعداد دوگنی ہوگئی ہے تاہم اس ترقی کا مطللب یہ نہیں کہ ہم اس سلسلے میں مناسب سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے تنظیم برائے طلباء کے امور کے منصوبوں میں سے ایک کو ملک میں غیر ملکی طلباء کو تعلیم مکمل کرنے میں راغب کرنا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم کے سربراہ کے مطابق، ایران بین الاقوامی طلباء کو ملک میں تعلیم مکمل کرنے میں راغب کرنے کے 15 کامیاب ممالک میں ہے تا ہم اب مناسب سطح پر نہیں پہنچ گئے ہیں۔ کیونکہ علاقائی اور یورپی یونیورسٹیوں کے مقابلے میں ایرانی یونیورسٹیوں کی صلاحیتیں بہت زیادہ ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .