ارنا رپورٹ کے مطاق، "ہاشم دادپور" نے ہفتے کے روز گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا طلباء کی تنظیم کے امور کے مقاصد میں سے ایک غیر ملکی طلبا کو ایران میں تعلیم حاصل کرنے میں راغب کرنے کا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امام خمینی (رہ) کی بین الاقوامی یونیورسٹی اس حوالے سے مزید کردار ادا کرسکتی ہے اور ہمیں اس کی صلاحیتوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہوگا۔
نائب ایرانی وزیر برائے سائنس، تحقیقات اور ٹیکنالوجی کے امور اور طلباء کی تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ ایران کا دنیا میں غیر ملکی طلبا کے تبادلہ کا حصہ 100 ہزار افراد یعنی تبادلہ ہونے والے طلبا کی کل آبادی کا 5۔1 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال، پوری دنیا میں طلباء کے تبادلہ میں بہت اضافہ ہوگیا ہے اور اس عمل کے سلسلے میں اب پوری دنیا اور مختلف ممالک میں 6 ملین طالب علم تعلیم مکمل کر رہے ہیں۔
ایرانی تنظیم برائے طلباء کے امور کے سربراہ نے کہا ہے کہ پیشین گوئیوں کے مطابق، آئندہ 10 سالوں کے دوران، یہ رقم 10ملین تک بڑھ جائے گی جو بہت عظیم صلاحیت ہے جس کی شناخت ہر کسی ملک کیلئے فائدہ مند ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ