مسجد الاقصی کی آزادی کیلئے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی ضرورت ہے

تہران، ارنا – ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندے برائے امور حج نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد کو حج کے سب سے نعرے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج باہمی اتحاد کی علامت ہے اور مناسک حج کی تقریب کے دوران باہمی ہماہنگی اور اتحاد کا مشاہدہ کیا جاتا ہے۔

یہ بات علامہ سید عبدالفتاح نواب نے جمعرات کے روز اسلامی انضمام کو تقویت دینے میں حج کے کردار کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حج اتحاد کا مظہر ہے اور مناسک حج کی تقریب کے دوران باہمی ہماہنگی اور اتحاد کا مشاہدہ کیا جاتا ہے۔
علامہ نواب نے کہا کہ مناسک حج باہمی اتحاد کا اصلی مظہر ہے اور اسلامی وحدت کے نتیجے میں اسلامی اقتدار اور ہماہنگی حاصل کیا جا رہا ہے اور موجودہ دور میں مسجد الاقصی کی آزادی کے لئے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور حمایت کی ضرورت  ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .