23 جون، 2022، 4:42 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84799643
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

تہران، ارنا – چین میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ برکس سربراہی اجلاس، افغانستان کا مسئلہ اور جوہری مذاکرات میں تازہ ترین پیش رفت ایران اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ کے اہم موضوعات تھے۔

یہ بات محمد کشاورزادہ نے آج بروز جمعرات اپنے ٹویٹر اکاونٹ میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور چین کے وزرائے خارجہ نے آج صبح ٹیلی فون پر گفتگو میں علاقائی مسائل اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ برکس سربراہی اجلاس، افغانستان اور ویانا مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال اس گفتگو کے اہم موضوعات تھے ۔ چین امریکی یکطرفہ اقدامات کے ساتھ مخالف ہے اور زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کو ناکام سمجھتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ برکس سربراہی اجلاس آج بروز جمعرات (23 جون کو ) بیجنگ میں منعقد ہوا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .