نائجیریا کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا گزشتہ دو سالوں کے دوران ایران اور نائجیریا کے درمیان تعلقات بالخصوص اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں ترقی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا موجودہ حجم صلاحیتوں کے تناسب سے نہیں ہے، مطلوبہ نقطہ سے بہت دور ہے۔

یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے ہفتہ کے روز نائجیریا کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور زبیرو دادا کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ایران اور نائیجیریا کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے لیے تہران کا سفر کیا۔
امیرعبداللہیان نے کہا کہ ایران کی 13ویں حکومت افریقی ریاستوں بالخصوص نائیجیریا کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے پر زور دیتی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی نائیجیریا کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
انہوں نے تہران میں چھٹے ایران-نائیجیریا مشترکہ اقتصادی کمیشن کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس طرح کی ملاقاتوں کا انعقاد باہمی تعلقات کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم سمجھا جاتا ہے۔
امیرعبداللہیان نے صدر رئیسی کی طرف سے تہران کے دورے کے لیے نائجیریا کے صدر محمد بوہاری کو دعوت نامہ پہنچایا۔
زبیرو دادا نے اپنی طرف سے چھٹے ایران نائجیریا مشترکہ اقتصادی کمیشن کے کامیاب انعقاد پر ایران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران اور نائجیریا کے درمیان تعاون کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران-نائیجیریا کے چھٹے مشترکہ اقتصادی کمیشن میں طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد سے دونوں ریاستوں کے درمیان تجارتی تعاون کی سطح کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے نائجیریا کی آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نائیجیریا مستقبل میں ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .