امام خمینی ایئرپورٹ کے پاسپورٹ سسٹم پر سائبر حملے کی تردید

تہران، ارنا - امام خمینی ایئرپورٹ (رح) کے ترجمان نے امام خمینی ایئرپورٹ کے پاسپورٹ کنٹرول کرنے کے سسٹم پر سائبر حملے کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاسپورٹ یونٹ کے عملے کی مدد سے تکنیکی خرابی کو حل کیا گیا۔

یہ بات جواد صالحی نے آج کی صبح ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے امام خمینی ایئرپورٹ کے پاسپورٹ کنٹرول کرنے کے سسٹم پر سائبر حملے کی تردید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاسپورٹ یونٹ کے عملے کی مدد سے تکنیکی خرابی کو حل کیا گیا۔

انہوں نےکہا کہ پاسپورٹ سسٹم کو ہیک کرنا بہت مشکل اور ناممکن ہے اور وہ صرف ایک ہارڈ ویئر کا مسئلہ تھا جو حل کیا گیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .