ایرانی صدر نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے نادانستہ طور پر متروپل کی عمارت کا دورہ کیا

آبادان، ایرانی صدر مملکت نے آج کی صبح آبادان پہنچنے پر فوری طور پر متروپل کی عمارت کا دورہ کر کے اس واقعے کے متاثرین کے اہل خانے کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے آج کی صبح نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے نادانستہ طور پر آبادان کا سفر کیا اور ملبہ ہٹانے کی کارروائیوں کا قریب سے جائزہ لینے کے لیے آبادان کی امیرکبیر (امیری) گلی کا دورہ کیا۔

انہوں نے اس دورے کے دوران متعدد مقامی کارکنوں سے بات چیت کی اور بہت سے لوگوں نے اپنے مسائل کے بارے میں بتایا۔

ایرانی صدر مملکت نے متروپل کی عمارت کا دورہ کرنے کے بعد اس واقعے کے متاثرین کے اہل خانے کے ساتھ  ملاقات کر کے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

ارنا کے مطابق بہت سے طبی مراکز اس سڑک میں ہیں لیکن یہ سڑک فی الحال بند ہے۔‎‎

آبادان 'متروپل' کا 11 منزلہ جڑواں ٹاور کا ایک حصہ پیر  23 مئی کو دوپہر کے وقت زمین بوس ہوگیا اور اب تک37افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اس واقعے سے 11 دن گزرنے سے ریلیف کا عمل اور ملبہ ہٹانے کا کام امدادی کارکنوں کی دن رات کوششوں سے جاری ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .