28 جنوری، 2017، 11:52 AM
News ID: 3398867
T T
0 Persons
تہران میں زمین بوس ہونے والی عمارت کا ملبہ اٹھانے کا عمل مکمل

تہران - ارنا - ایرانی دارالحکومت 'تہران' میں آتشزدگی سے زمین بوس ہونے والی کثیرالمنزلہ عمارت کا ملبہ اٹھائے جانے کا عمل 9 دن کے بعد مکمل کرلیا گیا.

تہران كے ڈپٹي ميئر 'مجبتي يزداني' نے اس حوالے سے بتايا كہ گزشتہ جعمہ كے روز تباہ ہونے والي پيلاسكو عمارت كا ملبہ ہٹانے كے آپريشن كا خاتمہ ہوگيا ہے.



انہوں نے مزيد كہا كہ 9 روزہ آپريشن كے دوران عمارت كا 20 ہزار ٹن عمارتي ملبہ ہٹا گيا جس كے لئے 1700 ٹركوں كا استعمال كيا گيا.



١٩ جنوري كو پيلاسكو عمارت كے زمين بوس ہونے سےمتعدد فائر فائٹر ملبے تلے دب گئے تهے. اس افسوسناك سانحے ميں ١٦ فائر فائٹرز سميت ٢٠ افراد شہيد ہوگئے.



پيلاسكو' تجارتي مركز تہران ميں 1962 ميں تعمير كيا گيا تها. يہ عمارت 17 منزلوں پر مشتمل اور ايران ميں پہلي بار بننے والي جديد اور بلند عمارت تهي.



اس عمارت ميں شاپنگ سيٹنرز، رہائشي فليٹس اور كپڑوں كي وركشاپس قائم تهيں.



عمارت ميں نامعلوم وجوہات كي بنا پر آگ لگي تهي جسے بهجانے كے لئے امدادي كارروائياں جاري تهي كہ اسي دوران پوري عمارت زمين بوس ہوگئي.



٢٧٤**