8 فیصد اقتصادی ترقی اور پائیدار روزگار پیدا کرنے کیلیے حکومت کا منصوبہ

تہران، ارنا – ایرانی صدر کے ایگزیکٹو نائب نے روزگار پیدا کرنے اور بجٹ بل میں مذکورہ اقتصادی ترقی کے حصول کیلیے حکومت کے منصوبوں کی وضاحت کی۔

یہ بات سید صولت مرتضوی نے آج بروز ہفتہ ایلنا کی نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے نے روزگار پیدا کرنے اور بجٹ بل میں مذکورہ اقتصادی ترقی کے حصول کیلیے حکومت کے منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صوبائی دوروں میں 13ویں حکومت کو درپیش اہم مطالبات میں سے ایک روزگار ہے۔

انہوں نے کہا کہ  13 ویں حکومت نے اپنے قیام کے بعد سے سالانہ 10 لاکھ روزگار پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، جس کے لیے معاشی فروغ کی ضرورت ہے جو حکومت نے اس مقصد کے حصول کیلیے 8 فیصد ترقی کو مدنظر رکھا ہے۔

حکومت نے رواں سال کے بجٹ میں 8 فیصد اقتصادی ترقی کی پیش گوئی کی تھی۔ اس مقصد کے حصول کے لیے دو شرطیں درکار ہیں: پیداواری صلاحیت میں اضافہ، اور دوسرا سرمایہ کاری۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .