17 مئی، 2022، 12:35 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84756255
T T
0 Persons

لیبلز

لبنان کے 12 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

تہران، ارنا – لبنانی وزیر داخلہ نے کل 15پولنگ سٹیشنز میں سے 12 لبنانی پولنگ سٹیشنوں کے پارلیمانی انتخابات میں جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا۔

المیادین ٹی وی کے مطابق بسام مولوی نے منگل کے روز کہا کہ کل 15پولنگ سٹیشنز میں سے 12 لبنانی پولنگ سٹیشنوں کے پارلیمانی انتخابات میں جیتنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ باقی پولنگ سٹیشنز کے نتائج کا اعلان ووٹوں کی گنتی کے بعد کیا جائے گا۔

لبنانی وزیر داخلہ نے حالیہ انتخابات میں ٹرن آؤٹ کو "اچھا" قرار دیتے ہوئے اسے تقریباً 2018 کے پارلیمانی انتخابات جیسا ہی قرار دیا۔

لبنانی وزارت داخلہ کے مطابق،لبنانی پارلیمنٹ کے 12 انتخابی سٹیشنز میں جیتنے والے امیدوار کی تعداد شرح ذیل ہیں:

حزب اللہ اتحاد اور امل موومنٹ: 32 نمائندے

 لبنانی فری پیٹریاٹک موومنٹ: 20 نمائندے

لبنانی فورسز پارٹی: 18 نمائندے

کتائب پارٹی: 5 نمائندے

داشناک جماعت: 2 نمائندے

تیار المردة پارٹی: 2 نمائندے

المستقلون: 14 نمائندے

سول سوسائٹی: 11 نمائندے

توقع کی جا رہی ہے  کہ دیگر تین سٹیشنز میں ووٹوں کی گنتی کے نتائج کا اعلان آج دوپہر تک کیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان کے پارلیمانی انتخابات 15 مئی کو ملک کے اندر پرسکون ماحول میں منعقد ہوئے۔

لبنان کے پارلیمانی انتخابات میں تقریبا ٹرن آؤٹ 41 فیصد رہا ہے۔

لبنان سے باہر بسنے والے لبنانیوں 'لبنانی اوورسیز ' کے الیکشن کے پہلے اور دوسرے مرحلے کا انعقاد گزشتہ ہفتے 58 ممالک میں ہوا جس میں 60 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .