یہ بات وزیر صحت سندھ محترمہ ڈاکٹر عذرا پیچو ہو نے تہران میں 11ویں انوٹیکس نمائش کے دورے کے موقع پر ارنا کے نمائند ے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے صحت اور طب کے شعبے میں ایرانی علم پر مبنی کمپنیوں کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کو ایران کی کامیابیاں منتقل کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے نمائش کے سب سے دلچسپ حصے کو ڈی 8 سے متعلق پویلین قرار دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک نے علم پر مبنی کے شعبے میں نمایاں ترقی کی ہے ایران نے آٹھ اسلامی ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے ضروری حالات پیدا کرکے ان ممالک کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی میں ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ