یہ بات ایران اور قطر کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین عدنان موسی پور نے بدھ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے یقین دلایا کہ امیر قطر کا دورہ دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات میں روشن مستقبل کا وعدہ کرتا ہے۔
موسی پور نے کہا کہ ایرانی اور قطری تاجر دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کا ایک اعلیٰ تجارتی وفد رواں سال جون میں دونوں ممالک کے حکومتی اقتصادی کمیشن کے ساتھ ملک کے اقتصادی حکام سے ملاقات کے لیے قطر کا دورہ کرے گا۔
انہوں نے قطر میں 2022 ورلڈ کپ کے انعقاد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا نجی شعبہ قطر کی ضروریات کو پورا کرنے اور اس ملک کو ضروری مصنوعات برآمد کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پہلے ہی قطر کو خوراک اور تعمیراتی سامان برآمد کر چکا ہے۔
یاد رہے کہ امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی جمعرات کے روز ایران کا دورہ کریں گے جہاں وہ اپنے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی سے ملاقات کریں گے اور پہلے سے دستخط شدہ معاہدوں پر عمل درآمد اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے پس منظر میں تبادلہ خیال کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
تجارتی تعلقات میں توسیع امیر قطر کے دورہ تہران کے ایجنڈے میں شامل ہے
11 مئی، 2022، 1:19 PM
News ID:
84749104
تہران، ارنا - دوحہ اور تہران کے درمیان تجارتی تعلقات کی ترقی اور دو طرفہ معاہدوں کی پیروی قطری امیر کے آئندہ دورہ ایران کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
متعلقہ خبریں
-
قطر کے دورے کا مقصد خلیج فارس کے ممالک کے درمیان رابطوں کو فعال کرناہے: صدر رئیسی
تہران، ارنا - ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ان کے دورہ قطر کا مقصد ہمسایہ ممالک بالخصوص خلیج…
-
قطری امیر کل تہران دورہ کریں گے
تہران، ارنا - قطر کے امیر کل بروز جمعرات ایرانی دارالحکومت تہران کا دورہ کریں گے۔
-
ایران اور قطر کی مشترکہ سیاسی کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوگا: ایرانی سفیر
تہران، ارنا – قطر میں ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ ایران اور قطر کے درمیان مشترکہ سیاسی کمیٹی کا…
آپ کا تبصرہ