ملکی سمندری سرحدیں بہترین حالت میں ہیں: ایرانی کمانڈر

تہران، ارنا - پاسداران اسلامی انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ملک میں سمندری سرحدیں بہترین حالت میں ہیں اور ہم کسی ملک کو اپنے مفادات پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بات ریئر ایڈمرل علی تنگسیری نے ہفتہ کےروز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سپاہ پاسداران انقلاب کسی بھی غیر علاقائی ممالک یا کسی دوسری ریاست کو "ہمارے پانیوں اور مفادات" میں ہیرا پھیری یا استحصال نہیں کرنے دے گا۔
ایڈمیرل تنگسیری نے کہا کہ ملک میں سمندری سرحدیں بہترین حالت میں ہیں کیونکہ وہاں سپاہ پاسداران کی افواج اچھی اور مضبوط موجودگی رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج سپاہ پاسداران کی بحریہ خلیج فارس، آبنائے ہرمز، تمام شمالی اور جنوبی ساحلوں، دشمنوں اور غیر ملکیوں کی تمام چالوں کا مکمل مشاہدہ کر رہی ہے اور یہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مفادات اور وسائل کے خلاف کسی بھی خطرے کا سخت اور شدت سے جواب دے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .