ایرانی پہلوانوں نے ایشیائی فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں 3 طلائی تمغے جیت لیے

تہران،ارنا - ایران کے تین پہلوانوں نے ایشیائی فری اسٹائل مقابلوں میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دکھاتے ہوئے تین طلائی تمغے اپنے نام کر لیے۔

ایران کے تین پہلوانوں رحمان عموزاد خلیلی ، علی سوادکوہی اور محمدحسین محمدیان نے آج بروز ہفتہ ایشین فری اسٹائل ریسلنگ چیمپئن شپ کے فائنل مرحلے میں بالترتیب 65، 79 اور  97 کلوگرام کے زمروں میں بھارتی، بھارتی اور منگولیا کے حریفوں کو شکست دے کر تین طلائی تمغے حاصل کیے۔

ایشین فری اسٹائل ریسلنگ چیمپئن شپ آج (ہفتہ) منگولیا کے شہر اولانبتار میں شروع ہوئی اور کل (اتوار) کو ختم ہوگی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .