ایرانی گزشتہ سال میں گھریلو آلات کی پیداوار میں 7.6 فیصد کا اضافہ

تہران، ارنا – ایرانی گزشتہ سال کے گیارہ مہینوں کے دوران بڑے گھریلو آلات کی پیداوار 4 ملین و 588 ہزار و 300 آلات تک پہنچ گئی ہے، جو ایرانی سال 1399 کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.6 فیصد زیادہ ہے۔

ایرانی وزارت صنعت، کان کنی اور تجارت کے مطابق،  پچھلے ایرانی سال کے آغاز سے دسمبر تک ریفریجریٹرز، فریزر، واشنگ مشینوں اور ٹیلی ویژنوں کے پانچ ملین 194 ہزار 400 سیٹوں کی پیداوار ظاہر کی گئی ہے۔
اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اس عرصے کے دوران مقامی کارخانوں میں 1,326,400 واشنگ مشینیں تیار کی گئیں جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 21.4 فیصد زیادہ ہے۔
اس عرصے کے دوران 20 لاکھ 44 ہزار 700 فریج اور فریزر تیار کیے گئے جو کہ 7.3 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔
اس عرصے کے دوران تمام قسم کے ٹیلی ویژن کی پیداوار میں 1.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ تعداد 10 لاکھ 162 ہزار 500 سیٹ تک پہنچ گئی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .