15 مارچ، 2022، 12:28 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84684968
T T
0 Persons

لیبلز

میرے ملک کی خواتین ظالمانہ پابندیوں کے اثرات کا مقابلہ کر رہی ہیں: خاتون ایرانی وزیر

نیویارک، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر برائے خواتین اور خاندانی امور نے کہا ہے کہ میرے ملک کی خواتین یکطرفہ اور جابرانہ پابندیوں کے اثرات سےمقابلہ کر رہی ہیں۔

یہ بات ڈاکٹر انسیہ خز علی  نے منگل کے روز خواتین کی پوزیشن سے متعلق اقوام متحدہ کے کمیشن کے 66ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے  کہا کہ ہمارے ملک کی خواتین عملی طور پر یکطرفہ اور جابرانہ پابندیوں کے اثرات سے لڑ  رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس سرزمین کی بہادر خواتین جنہوں نے مختلف شعبوں میں اس ملک کے مردوں کے شانہ بشانہ شاندار کامیابیاں حاصل کر کے ثابت کیا کہ وہ پیچھے نہیں رہیں گی ۔ وہ اس وقت جابرانہ اور یکطرفہ پابندیوں کے دباؤ کا مقابلہ کر رہی ہیں۔

ڈاکٹر خزعلی نے بتایا کہ غیر قانونی اور غیر انسانی پابندیوں کے دباؤ اور پابندیوں کے باوجود، میرا ملک مقامی صلاحیتوں اور قابلیتوں پر بھروسہ کرنے اور موثر ملکی ویکسین کی تیاری کے ساتھ کورونا کے دوران سربلند سربلند اور سرخرو رہا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .