6 اپریل، 2017، 9:42 PM
News ID: 3439748
T T
0 Persons
موجودہ ایرانی حکومت میں خواتین کو کردار ادا کرنے کیلئے اچھی فضا قائم

تہران - ارنا - خاتون نائب ایرانی صدر برائے خاندانی امور اور خواتین نے کہا ہے کہ ایرانی مجلس ( پارلیمنٹ ) میں خواتین نمائندوں کی موجودگی میں 2 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

ان خيالات كا اظہار 'شہين دخت مولاوردي' نے جمعرات كے روز ايك اجلاس ميں خطاب كرتے ہوئے كيا.

اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ايراني موجودہ حكومت كے دوران سماج ميں خواتين كو كردار ادا كرنے كے مقصد سے كئي معاہدوں پر دستخط كئے گئے ہيں.

انہوں نے كہا كہ حكومت سماجي، سياسي، اقتصادي اور ثقافتي شعبوں سے متعلق ايراني خواتين كي شراكت داري اور ان كي حوصلہ افزائي كے لئے كوششيں كر رہي ہے.

انہوں نے بتايا كہ ايراني خواتين ملك كے مختلف شعبوں بالخصوص تعليم، اقتصادي، صحت اور خانداني امور كے حوالے سے اہم كردار ادا كر رہي ہيں.

مولاوردي نے كہا ہے كہ موجودہ حكومت ميں ايراني معاشرے ميں خواتين كے كردار كے فروغ اور خانداني امور كي بہتري كے لئے سازگار فضا قائم ہوگي.



9393*274**