15 مارچ، 2022، 11:57 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84684890
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی خاتون وزیر کی ااطالوی خاتون وزیر کے ساتھ ملاقات

نیویارک، ارنا - نائب ایرانی صدر برائے خواتین اور خاندانی امور نے خاتون اطالوی وزیر برائے خاندانی امور کے ساتھ ملاقات کی۔

انسیہ خزعلی نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے کمیشن کے 66ویں اجلاس کے موقع پر خاتون اطالوی وزیر برائے خاندانی امور کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے آفات میں خواتین کی کمزوری اور ان کی مدد کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔

اطالوی وزیر نے مختلف حالات خاص طور پر آب و ہوا اور ماحولیاتی تبدیلیوں میں اور کووِڈ 19 بیماری کی وبا کے دوران خواتین کی کمزوری کاحوالہ دیتے ہوئے ایسے حالات میں خواتین کی صورتحال کی مدد پر زور دیا۔

یورپی وزیر نے کہا کہ خواتین کی پوزیشن سے متعلق کمیشن کے اجلاس کا مقصد خواتین کی مدد کرنا اور مشکل لمحوں میں ان نقصانات کو ختم کرنا ہے۔

انسیہ خزعلی نے بھی آفات میں خواتین کی کمزوری اور ان کی مدد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان خاص حالات اور آفات میں ایرانی خواتین نے معاشرے کے کمزور طبقوں کو مدد کی۔

ڈاکٹر انسیہ خزعلی نے نیویارک میں اقوام متحدہ میں خواتین کی پوزیشن سے متعلق کمیشن کے 66ویں اجلاس میں شرکت کی ہے۔

یہ کانفرنس کورونا وباء کی وجہ سے دو سال کے وقفے کے بعد، پیر 14 مارچ  کو اقوام متحدہ میں آغاز ہوئی اور 25 مارچ تک جاری ہوگی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .