یہ بات "سرور بختی" نے اتوار کے روز اس باغ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ یہ باغ اس شہر کے لئے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہوسکتا ہے اور اگر ای سی او کے رکن ممالک کے سیاحوں کو پتہ چل جائے کہ ان کی ثقافت کے ساتھ ایسا باغ مشترک ہے، تو اسے دیکھنے کے لیے اس علاقے کا سفر کریں گے۔
بختی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ باغ یہ ای سی او کے رکن ممالک کے تمام سفیروں، فنکاروں اور ثقافتی نمائندوں کو بافق کا سفر کرنے اور اس تاریخی سرزمین سے 10 رکن ممالک کو دوستی کا پیغام بھیجنے کی دعوت ہے۔
انہوں نے ای سی او کے رکن ممالک کے درمیان تعاون اور بھائی چارے کی علامت کے طور پر اس شہر میں ای سی او کے باغ میں ایک کھجور کا پودا بھی لگایا اور امید ظاہر کی کہ رکن ممالک کے درمیان تعلقات کی جڑیں مزید گہرے اور مضبوط ہوں گی۔
اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) ابتدائی طور پر 1984 میں تین ممالک ایران، ترکی اور پاکستان کی شراکت سے ازمیر معاہدے کے تحت قائم کی گئی تھی، جس کا مقصد خطے کے لوگوں کا معاشی معیار بلند کرنا تھا۔
قابل ذکر ہے ایران،پاکستان، ترکی، آذربائیجان، افغانستان، ازبکستان، تاجکستان، ترکمنستان، قازقستان اور کرغزستان اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے ممبر ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
یزد، ارنا – ایکو اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ صوبے یزد کے شہر بافق میں اس تنظیم کے باغ کا افتتاح رکن ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کا پیغام ہے۔
متعلقہ خبریں
-
شانگہائی تعاون تنظیم میں ایران کی موجودگی سے رکن ممالک کو فائدہ ہوگا: قازق سفیر
تہران ، ارنا – ایران میں تعینات قازقستان کے سفیر نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)…
-
ثقافت انسان کو امن اور دوستی کا پیغام دیتی ہے
تہران، ارنا- ایرانی تنظیم برائے ثقافت اور اسلامی تعلقات کے سربراہ نے ایکو علاقے میں سرگرم ہونے…
آپ کا تبصرہ