9 جون، 2020، 4:08 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83816029
T T
0 Persons
ثقافت انسان کو امن اور دوستی کا پیغام دیتی ہے

تہران، ارنا- ایرانی تنظیم برائے ثقافت اور اسلامی تعلقات کے سربراہ نے ایکو علاقے میں سرگرم ہونے کو اس تنظیم کی ترجیحات میں سرفہرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ثقافت، اقوام عالم کو ایک دوسرے کیساتھ  جوڑنے کی سب سے موثر عنصر ہے جو انسان کو امن، دوستی اور بھلائی کی دعوت دیتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار "ابوذر ابراہیمی" نے منگل کے روز اقتصادی تعاون تنظیم ایکو کے نئے سربراہ سے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر ابراہیمی نے کہا اس تنظیم کے دنیا کے 63 ممالک میں 85 ذیلی ثقافتی ادارے ہیں اور وہ اپنے ماہرین کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے 7 ہزار سالوں پر پھیلی ہوئی ایرانی پرانی ثقافت اور اسلامی انقلاب کی کامیابیوں سمیت ایران کی سیاحتی دلچسبیوں اور ملک کی سائنسی اور ثقافتی ترقی کو دنیا میں اجاگر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے ایکو اقتصادی تنظیم اور ایرانی ثقافت اور اسلامی تعلقات کی تنظیم کے درمیان تعمیری تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایکو رکن ممالک کے درمیان ثقافتی مشترکات، ثقافتی اور بین الاقوامی اداروں کے مابین تعاون کا ایک اچھا ذریعہ ہے تاکہ وہ مشترکہ مقاصد کو حاصل کرسکیں۔

ابراہیمی نے اس بات پر زور دیا کہ ایکو ممالک کے علاقوں میں سرگرم ہونا، ثقافت اور اسلامی تعلقات کی تنظیم کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

در این اثنا ایکو تنظیم کے نئے سربراہ "سرور بختی" نے بھی ایرانی تنظیم برائے ثقافت اور اسلامی تعلقات سے تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے میں دلچسبی کا اظہار کردیا

انہوں نے کہا کہ ایکو تنظیم ایک علاقائی تنظیم ہے جو اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان اور ترکی نے اقتصادی، تکنیکی اور ثقافتی تعلقات کی توسیع کیلئے اس کا سنگ بنیاد رکھا اور اس کے دیگر رکن ممالک افغانستان، آذربائیجان، قازقستان، تاجیکستان، ترکمانستان، ازبکستان کے ہیں جن کے درمیان بے پناہ  ثقافتی مشترکات ہیں اور دنیا کے ایک اہم اسٹریٹجک علاقے میں واقع ہیں۔

سرور بختی نے بیرون ملک میں فارسی زبان اور ادب کے فروغ سمیت قومی کمیشن کی تشکیل پر زور دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .