امیر عبداللہیان نے ایران سے آئی اے ای اے کے تعاون کو نگرانی اور معائنے کے مسائل سے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے آئی اے ای اے کے آزاد، پیشہ ورانہ اور غیر جانبدارانہ طرز عمل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، ایران کے پُرامن جوہری صنعت کی حمایت سمیت نگرانی اور معائنہ سے باہر کے شعبوں میں ایران کے ساتھ آئی اے ای اے کے تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل "رافائل گروسی" جو کہ ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے حکام کے ساتھ تکنیکی بات چیت کے لئے تہران میں ہیں، نے ہفتہ کی سہ پہر کو اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان" سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے آئی اے ای اے کے آزاد، پیشہ ورانہ اور غیر جانبدارانہ طرز عمل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایران کے پُرامن جوہری صنعت کی حمایت سمیت نگرانی اور معائنہ سے باہر کے شعبوں میں ایران کے ساتھ آئی اے ای اے کے تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

امیر عبداللہیان نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ آئی اے ای اے اور ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے درمیان طے پانے والے مذاکرات اور سمجھوتوں سے معاہدوں پر مزید عمل درآمد کی راہ ہموار ہوگی۔

 ایرانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں انتشار پیدا کرنے اور بحران پیدا کرنے میں صیہونی ریاست کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کی توجہ صہیونی ریاست کی طرف سے آئی اے ای اے کے طریقہ کار کے کسی بھی غلط استعمال کی طرف مبذول کرائی۔

امیر عبداللہیان نے امید ظاہر کی کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کے دورے ایران کے دوران، دونوں فریقین کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

*** تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے اور تخلیقی حل تلاش کرنے کے لیے تکنیکی اور پیشہ ورانہ نقطہ نظر پر زور

دراین اثنا رافائل گروسی نے تکنیکی اور پیشہ ورانہ نقطہ نظر پر زور دیتے ہوئے تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے اور تخلیقی حل تلاش کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے جوہری توانائی کے پرامن استعمال میں مشترکہ منصوبوں کی حمایت کے لیے ایجنسی کی تیاری پر بھی زور دیا اور اپنے دورہ ایران کو ایک دوسرے کے ساتھ گفت و شنید، مسائل کے حل اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے لیے آمادگی کی علامت قرار دیا۔

ملاقات کے دوران فریقین نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اور ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے درمیان تعاون کے عمل کو مثبت اور کامیاب قرار دیا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .