4 مارچ، 2022، 12:21 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84669993
T T
0 Persons
ایران کے 60 فیصد یورینیم کے ذخائر تقریباً دوگنا ہو چکے ہیں: آئی اے ای اے کی تین ماہی رپورٹ

تہران، ارنا-  عالمی جوہری توانائی ادارے نے ایران کے پُرامن جوہری پروگرام سے متعلق اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے 60 فیصد افزودہ یورینیم کے ذخائر تقریبا دوگنا ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے IAEA کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمیوں پر سہ ماہی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے 60 فیصد افزودہ یورینیم کے ذخائر تقریباً دوگنا ہو چکے ہیں، جو گزشتہ تین ماہ میں 15.5 کلو گرام سے بڑھ کر 33.2 کلوگرام ہو گئے ہیں۔

ایران کے کل افزودہ یورینیم کے ذخائر اب 3.2 ٹن ہیں، جس میں گزشتہ تین ماہ میں 707.4 کلو گرام کا اضافہ ہوا ہے۔

جوہری معاہدے پر دستخط کرنے سے پہلے ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر 5 ٹن سے زیادہ تھے اور امریکی حکومت کے جوہری معاہدے سے علیحدگی کے ایک سال بعد اور جوہری وعدوں کو بتدریج کم کرنے کے لیے ایران نے 202.8 کلوگرام افزودہ یورینیم کی حد پر عمل کیا اور افزودگی کی پیورٹی پر 3.67 فیصد کی حد کو ختم کر دیا۔

نیز عالمی جوہری توانائی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل، ایران اور ایجنسی کے حکام کے درمیان گہرے مذاکرات اور حالیہ ہفتوں میں طے پانے والے معاہدوں کے سلسلے میں ہفتے کے روز تہران کا دورہ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق، "رافائل گروسی" دورہ تہران کے موقع پر ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ "محمد اسلامی" سمیت دیگر ایرانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ گروسی کا دورہ تہران، ایران اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام اور دیگر حفاظتی امور پر بعض اختلافات کو حل کرنے کے مقصد سے ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .