بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک چھوڑنے کی سابقہ کالوں کے باوجود متعدد ایرانی شہری اب بھی یوکرین میں موجود ہیں۔
اس نے ان ایرانیوں پر زور دیا جو ابھی تک یوکرین کے شہروں اور دیہاتوں میں مقیم ہیں رومانیہ، مالڈوویا، ہنگری، سلوواکیہ اور پولینڈ کی سرحدوں سے ہوتے ہوئے فوری طور پر یوکرین چھوڑ دیں۔
اس سے قبل، یوکرین میں ایران کے سفارت خانے نے ایک اعلان جاری کیا تھا، جس میں ان خبروں کو مسترد کیا گیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یوکرین میں ایران کا سفارت خانہ بند کر دیا گیا ہے۔
دریں اثنا، یوکرین میں ایران کے سفیر منوچہر مرادی نے ایک جاری کردہ ویڈیو میں کہا ہے کہ سفارت خانہ اس وقت تک خدمات پیش کرے گا جب تک کہ آخری ایرانی شہری یوکرین سے باہر نہیں نکل جاتا۔
انہوں نے کہا کہ سفارتخانے نے ایرانی شہریوں کی حفاظت اور ایران منتقلی کے لیے اپنی تمام تر کوششیں کی ہیں اور اس ملک کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے تہران کو رپورٹ پیش کی ہے۔
مرادی نے اس بات کو یقینی بنایا کہ یوکرین میں تمام ایرانی شہری صحت مند ہیں اور زخمی ہونے یا جان لیوا مسائل کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
سفیر نے کہا کہ وہ ایرانی شہری جو یوکرین چھوڑنے کے لیے تیار نہیں تھے اگر انہیں خوراک، ادویات وغیرہ کی ضرورت ہو تو وہ سفارت خانے کو کال کر سکتے ہیں۔
انہوں نے ان ایرانی شہریوں سے بھی کہا جو اب بھی شہروں میں ہیں محفوظ مقامات پر پناہ لیں اور اگر وہ وہاں سے نکلنا چاہتے ہیں تو مغرب کی طرف چلے جائیں۔
مہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
ایرانی وزارت خارجہ اپنی شہریوں سے فوری طور پر یوکرین چھوڑنے کا مطالبہ
2 مارچ، 2022، 6:22 PM
News ID:
84668709
تہران، ارنا - ایران کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز ایک جاری کردہ بیان میں ایرانی شہریوں سے فوری طور پر یوکرین چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔
متعلقہ خبریں
-
یوکرین میں متاثرین میں کوئی ایرانی شہری نہیں
تہران، ارنا – یوکرین میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ اس ملک میں رونما ہونے والے واقعات…
-
بوڈاپیسٹ میں ایرانی سفارت خانے کا ایرانی ہم وطنوں کی مدد کا اعلان
تہران، ارنا - بوڈاپیسٹ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے…
-
یوکرین میں مقیم ایرانیوں کی وطن واپسی کے حوالے سے محکمہ خارجہ کے اقدامات کی تفصیلات
تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی محکمہ خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں یوکرین میں…
آپ کا تبصرہ