2 مارچ، 2022، 6:16 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84668703
T T
0 Persons
یوکرین میں متاثرین میں کوئی ایرانی شہری نہیں

تہران، ارنا – یوکرین میں تعینات ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ اس ملک میں رونما ہونے والے واقعات کے متاثرین میں ایرانی شہری شامل نہیں ہیں۔

یہ بات منوچہر مرادی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہی۔
ایرانی سفیر نے اپنے ویڈیو پیغام میں یہ بھی کہا کہ اسلامی جمہوریہ کا سفارت خانہ ایرانی شہریوں کے مکمل انخلاء تک کام جاری رکھے گا۔
مردادی نے کہا کہ سفارت خانہ ایرانی شہریوں کے تحفظ اور ان کے انخلاء کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے اور تہران کو رپورٹ پیش کرنے کے لیے ملک کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
سفیر نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ یوکرین میں تمام ایرانی شہری صحت مند ہیں، کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایرانی شہری جو یوکرین چھوڑنا نہیں چاہتے اگر انہیں خوراک، ادویات وغیرہ کی ضرورت ہو تو وہ سفارت خانے کو فون کر سکتے ہیں۔
انہوں نے ان ایرانی شہریوں سے بھی کہا جو اب بھی یوکرین کے شہروں میں موجود ہیں محفوظ مقامات پر پناہ لیں۔
کیف میں ایرانی سفارت خانے نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں ان خبروں کی تردید کی گئی کہ کیف میں ایرانی سفارتی مشن بند کر دیا گیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .