23 فروری، 2022، 4:46 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84660845
T T
0 Persons
کاظمی قمی نے طالبان کے وزرائے خارجہ اور توانائی سے ملاقات کی

کابل، ارنا - افغانستان کے لیے ایران کے خصوصی نمائندے نے آج بروز بدھ طالبان  کے وزرائے خارجہ اور توانائی سے ملاقات کی۔

ایران کے خصوصی ایلچی برائے امور افغانستان نے آج بروز بدھ طالبان کے وزیر خارجہ مولوی امیرخان متقی اور وزیر بجلی اور پانی ' ملا عبداللطیف منصور' کے ساتھ ملاقات کی۔

فریقین نے کان کنی، زراعت، توانائی اور ریلوے کے شعبوں میں سرمایہ کاری، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی تبدیلیاں پر تبادلہ خیال کیا۔

طالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خاں متقی نے ایرانی اور افغان حکام کے درمیان مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

طالبان کے وزیر توانائی اور پانی نے بھی حکومت کی بجلی اور توانائی سے متعلق پالیسیوں کا اعلان کیا۔

اس ملاقات میں کاظمی قمی نے افغانستان میں کان کنی، زراعت، توانائی اور ریلوے کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے ایران کی تیاری کی وضاحت کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .