18 فروری، 2022، 3:05 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84654382
T T
0 Persons
ٹرمپ انتظامیہ کی سابق رکن امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے سے پریشان ہے

تہران، ارنا- اقوام متحدہ میں امریکہ کی سابق مندوب جنہیں جو بائیڈن انتظامیہ اور ایران کے درمیان کسی معاہدے کا خدشہ ہے، نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کوئی بھی نیا معاہدہ تباہی کا باعث ہوگا۔

یہ بات "نیکی ہیلی" نے جمعہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ معاہدہ ایک غلطی تھی اور جو بائیڈن کی جانب سے کسی بھی نئے معاہدے پر دستخط کرنا تباہی کا باعث ہوگا۔
ہیلی نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ تقریباً 200 کانگریسی ریپبلکن بائیڈن کے معاہدے کی مخالفت کرتے ہیں، جس سے صرف ایران کو تقویت ملے گی اور دنیا کو مزید خطرات لاحق ہوں گے۔
کانگریس کے تقریباً 200 ریپبلکنز نے صدر بائیڈن کو خط لکھا ہے جس میں متنبہ کیا گیا ہے کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ 2015 کے جوہری معاہدے جیسا انجام ہوگا۔
پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے بات چیت 26 جنوری کو دوبارہ شروع ہوئی۔ اور اب وہ اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں کامیابی یا ناکامی کا انحصار صرف اور صرف مغربی ممالک کے سیاسی فیصلوں پر ہوگا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .