یہ بات "آڈام ڈالمن" نے بدھ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ یہ میرا ایران کا پہلا دورہ ہے اور میں نے بہت اچھا وقت گزارا ہے۔
ڈالمن نے کہا کہ فجر کپ میں میں زیادہ نہیں کھیل سکا کیونکہ میں یوکرائن کے خلاف اپنا پہلا میچ ہار گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میری عالمی رینکنگ 295 ہے، میں نے فجر کپ میں کبھی حصہ نہیں لیا تھا۔ میں ایرانیوں کے کھیل کی سطح سے متاثر ہوا تھا۔،میں نے پہلے ہی ان میں سے کچھ کو بحرین میں دیکھا تھا اور میں ان کی سطح سے حیران تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگ بہت دوستانہ اور گرم ہیں؛ یہ ملک واقعی خوبصورت ہے.
انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سے دوست بنائے ہیں اور میں اگلے فجر کپ اور ایران میں ہونے والے دیگر بین الاقوامی مقابلوں میں ضرور شرکت کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق، 30ویں فجر کپ انٹرنیشنل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 7 سے 11 فروری تک ایرانی جنوبی شہر شیراز میں منعقد ہوا جس میں 16 ممالک بشمول ایران، آرمینیا، آسٹریلیا، جمہوریہ آذربائیجان، بیلجیم، بلغاریہ، کینیڈا، ہندوستان، قازقستان، ملائیشیا، پرتگال، سلوواکیہ، یوکرین، روس، انڈونیشیا اور عراق سے مردوں کے زمرے میں 74 کیھلاڑیوں اور 40 خواتین نے شرکت کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
ایران میں اپنے قیام سے بہت لطف اندوز ہوا: آسٹریلوی بیڈمنٹن کھیلاڑی
16 فروری، 2022، 3:33 PM
News ID:
84652877
![ایران میں اپنے قیام سے بہت لطف اندوز ہوا: آسٹریلوی بیڈمنٹن کھیلاڑی ایران میں اپنے قیام سے بہت لطف اندوز ہوا: آسٹریلوی بیڈمنٹن کھیلاڑی](https://img9.irna.ir/d/r1/2022/02/10/4/169450144.jpg?ts=1644482614208)
تہران، ارنا- آسٹریلیا کی قومی بیڈمنٹن ٹیم کے کھیلاڑی نے کہا ہے کہ میں نے ایران میں بہت اچھا وقت گزارا، ملک کے لوگ بہت ملنسار اور گرمجوش ہیں۔ میں مستقبل کے بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے لیے ضرور واپس آؤں گا۔
متعلقہ خبریں
-
غیر ملکی ٹینس کھلاڑی:
ایرانی عوام کے اچھے سلوک کو فراموش نہیں کریں گے
شیراز، ارنا - شیراز ورلڈ ٹینس ٹور میں حصہ لینے والے غیر ملکی کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ ہم ایرانی…
-
ایرانی عوام مہربان اور مہمان نواز ہیں: غیرملکی بیڈمنٹن کیھلاڑی
شیراز ارنا – ایرانی شہر شیراز میں عالمی فجر کپ میں شریک بیڈمنٹن کیھلاڑیوں نے ایرانی عوام کو…
آپ کا تبصرہ