بین الاقوامی انڈر 18 ٹینس ورلڈ ٹور جو 15 سے 22 مئی تک 6 دنوں کے لیے شیراز میں منعقد ہوا جس میں جرمنی ، ترکی ، رومانیہ ، روس ، ڈنمارک ، اور بیلجیم کے ٹینس کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔
غیر ملکی ٹینس کھلاڑیوں نے میچوں کا اچھا معیار ، سڑکوں پر لوگوں کا اچھا سلوک، میچوں کی سہولیات ، کھیلوں کے ارد گرد پر ریستورنٹس اور دکانوں کی موجودگی ، ریفریوں کا منصفانہ فیصلہ اور مناسب رہائش کی موجودگی کے لیے اطمینان کا اظہار کیا۔
حصہ لینے والے کھیلاڑیوں نے مشورہ دیا کہ گرم موسم کی وجہ سے آنے والے برسوں کے لئے یہ ٹورنامنٹ ایک اور مناسب موسم میں منعقد ہوئے۔
16 سالہ ترک لڑکی لارا اروگلو نے ارنا کے نمائندےکے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس کھیل کا آٹھ سالہ تجربہ ہے۔ جو چیز میرے لئے بہت اہم تھی وہ ایران کی سلامتی تھی اور اس ملک کے مہربان لوگوں نے ہماری بہت مدد کی اور رہنمائی کی۔
انہوں نے مزید کہاکہ میں نے اس سے پہلے ایک بار ایران کا سفر کیا تھا اور کیش جزیرے کا دورہ کیا تھا ، جو بہت خوبصورت ہے جبکہ شیراز بھی میرے لئے خاص طور پر نوادرات کے لحاظ سے بہت دلکش تھا۔
لارا نے کہا کہ مقابلہ کی سطح اچھی اور اعلی ہے مقابلوں کے لیے تمام سہولیات مہیا تھا۔
رومانیہ کے 17 سالہ لڑکا بلئا آستین نے کہا کہ مقابلہ بہت سخت تھا۔
چاندی کا تمغہ جیتنے والے رومانیہ کے کھیلاڑی نے کہا کہ ایرانی عوام انتہائی مہربان اور انتہائی دوستانہ ہیں "میں ایران سے محبت کرتا ہوں اور اس کی بہت اچھی سلامتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے جزیرے کیش کا سفر کیا تھا اور اب مجھے دوبارہ ایران آنے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔
آستین نے کہا کہ شیراز ایک خوبصورت شہر ہے مجھے امید ہے کہ شیراز کے مقامات کو دیکھوں جن کے بارے میں میں نے بہت کچھ سنا تھا۔
انہوں نے مقابلوں کے اچھے معیار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں ایران سے محبت کرتا ہوں، اس میں بہت اچھی سیکیورٹی ہے۔
ایک اور ترکی کھیلاڑی 'سودہ اینجہ ' نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہ ایران میں عدم تحفظ کے بارے میں کچھ غیر ملکیوں کے بیانات درست نہیں ہیں۔ ایران آنے سے پہلے میں نے سنا تھا کہ ایرانی سڑکوں میں سامان کی چوری کے لیے محتاط ہو جانا چاہیے۔
اس 16 سالہ لڑکی نے کہا کہ یہ میرا ایران کا پانچواں دورہ ہے جہاں سیکیورٹی بہت عمدہ ہے اور مجھے کچھ نہیں ہوا۔
جرمنی میں پیدا ہونے والے ٹینس کھلاڑی کیان کاظمی نے کہاکہ میری عمر 17 سال ہے اور میں 11 سال سے پیشہ ورانہ طور پر ٹینس کھیلتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میچ کا معیار بہت اچھا تھا جو ایرانی ٹینس کھلاڑیوں کے لئے اچھا تجربہ ہوسکتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ