14 فروری، 2022، 1:36 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84650963
T T
0 Persons
ایرانی وزیر داخلہ کی پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات

اسلام آباد، ارنا – ایرانی وزیر داخلہ اور پاکستانی وزیر اعظم نے ایک ملاقات کے دوران دو طرفہ تعاون کی مضبوطی خاص طور پر مشترکہ سرحدوں میں تجارت کو آسان بنانے پر زور دیا۔

احمد وحیدی نے پیر کے روز پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے دورے کے موقع پر عمران خان کے ساتھ ملاقات کی۔
اس نشست میں پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی، پاکستانی وزیر داخلہ اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔
پاکستانی وزیر اعظم نے ایرانی وزیر داخلہ اور ان کے ہمراہ وفد کے دورے اسلام آباد کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان مشترکہ سرحدوں کی امن اور سلامتی برقرار رکھنے پر زور دیا۔
عمران خان نے شانگہائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر علامہ رئیسی کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کی مضبوطی بالخصوص مشترکہ سرحدوں میں تجارت کو آسان بنانے پر زور دیا۔
انہوں نے افغانستان کی تبدیلیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فوجی حل اس ملک کے مسائل کا حل نہیں رہا اور اب عالمی برادری کو افغان عوام کو شدید انسانی اور معاشی بحران سے نجات دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ ایرانی وزیر داخلہ احمد وحیدی نے آج صبح پاکستانی دارالحکومت پہنچنے کے موقع پر پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اپنے ہم منصب رشید احمد کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .