ایرانی فلم کی لاس اینجلس اور بھارت کے فیسٹیولوں میں نمائش ہوگی

تہران، ارنا – ایرانی شارٹ فلم 'aparat' لاس اینجلس اور بھارت کے دو بین الاقوامی میلوں میں نمائش ہوگی۔

ایرانی ہدایتکار 'حسن نجم آبادی ' کی بنائی گئی فلم "APARAT"  ہندوستان کے Khamrubu فیسٹیول اور امریکی شہر لاس اینجلس میں 16 ویں چلڈرن فیسٹیول میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ لاس اینجلس  کے 16 ویں فلم فیسٹیول کا 1 اپریل سے 31 مئی تک منعقد ہوگا جو ہر سال دنیا بھر سے تقریباً 100 مختصر فلموں کی نمائش کرتا ہے۔

بھارت کے Khamrubu فیسٹیول کے فکشن سیکشن میں ہندوستان، جاپان، بنگلہ دیش، فرانس، آئرلینڈ، جرمنی، اسپین، میکسیکو اور ایران کی 32 مختصر فلمیں دکھائی جائیں گی۔

یہ فیسٹیول 26 اور 27 فروری کو بھارت کے شہر گوہاٹی میں منعقد ہوگا۔

اس مختصر فلم میں مہدی قلی زاده، ابراہیم نجم آبادی، عماد محبی، ابوالفضل نجم آبادی، امیر نجم آبادی، امیرمحمد نجم آبادی، محمدرضا نجم آبادی، زری نجم آبادی اور مہدی رضایی نے کردار ادا کیے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha