12 دسمبر، 2021، 6:27 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84574747
T T
0 Persons
ایرانی پیرا تائیکوانڈو ٹیم نے عالمی مقابلوں کی دوسری پوزیشن جیت لی

تہران، ارنا- ایرانی مردوں کی پیراتائیکوانڈو ٹیم نے ترکی میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان مقابلوں کی دوسری پوزیشن اپنی نام کرلی۔

رپورٹ کے مطابق، عالمی پیرا تائیکوانڈو مقابلوں کے نویں دور کا 11 سے 12 دسمبر تک ترکی کے شہر استنبول میں انعقاد کیا گیا جس میں 41 ممالک کے 246 نمائندوں نے حصہ لیا تھا۔

ایرانی کی چار رکنی پیرا تائیکوانڈو ٹیم کے کھیلاڑیوں نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 طلائی تمغے جیتنے سے اس ایونٹ کی دوسری پوزیشن کو حاصل کرلیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ روسی ٹیم، ان مقابلوں کی پہلی پوزیشن اور قازقستان کی ٹیم، تیسری پوزیشن پر کھری رہی۔

اس کے علاوہ، ان مقابلوں میں شریک ایرانی کھیلاڑی "مہدی پور رہنما" جنہوں نے مقابلوں کے اس دور میں ایک  طلائی تمغہ جیتا، کو سب سے زیادہ تکنیکی کیھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ خواتین کے حصے میں ہمارے ملک کی ایک قابل کھیلاڑی "مہتاب نبوی" بھی عالمی چیمپئن بن گئیں۔

واضح رہے کہ  یہ مقابلے 14G ہیں اور اولمپکس رینکنگ میں اضافے کے لیے پہلے سے تیسرے نمبر پر آنے والوں کو بالترتیب 140، 84 اور 50/40 پوائنٹس دیے جائیں گے۔

ایرانی پیرا تائیکوانڈو ٹیم نے عالمی مقابلوں کی دوسری پوزیشن جیت لی

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .