یہ بات "کاظم غریب آبادی" نے اتوار کے روز جوہری سائنسدان شہید محسن فخری زادہ کی سالگرہ کی مناسبت سے کہی۔
انہوں نے کہا کہ تہران کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے ایٹمی سائنسدانوں کے قتل کے مقدمات کا فیصلہ اپنے ایجنڈے میں رکھا ہے۔
غریب آبادی نے ایٹمی سائنس اور تجربے میں شہید محسن فخری زادہ کی کامیابیوں کو سراہا۔
انہوں نے فخری زادہ کے قتل کو انسانیت کے خلاف جرم اور بین الاقوامی ضابطوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔
غریب آبادی نے بین الاقوامی اداروں اور دہشت گردی سے لڑنے کا دعویٰ کرنے والوں کی خاموشی اور بے عملی پر بھی تنقید کی۔
واضح رہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو 27 نومبر 2020 میں تہران میں ایک دہشتگردانہ حملے میں شہید کر دیا گیا۔
ایران کے دارالحکومت تہران کے علاقے دماوند میں مسلح افراد نے ایرانی سائنسدان کی گاڑی پر حملہ کیا؛ حملہ آوروں نے ان کی گاڑی کے قریب دھماکا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سائنس دان محسن فخری زادہ شدید زخمی ہوگئے، اُنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
ایٹمی سائنسدانوں کے قتل کے چار مقدمات کا فیصلہ جلد سنایا جائے گا: ایران
28 نومبر، 2021، 11:13 AM
News ID:
84557848
![ایٹمی سائنسدانوں کے قتل کے چار مقدمات کا فیصلہ جلد سنایا جائے گا: ایران ایٹمی سائنسدانوں کے قتل کے چار مقدمات کا فیصلہ جلد سنایا جائے گا: ایران](https://img9.irna.ir/d/r2/2021/11/28/4/169232586.jpg?ts=1638075039879)
تہران، ارنا – نائب ایرانی عدلیہ کے سربراہ برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری سائنسدانوں کے قتل کے چار مقدمات کا فیصلہ جلد سنایا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
-
شہید فخری زادہ کے قتل میں ناجائز صہیونی ریاست ملوث تھا: ایران
لندن، ارنا - ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مندوب نے ایرانی…
آپ کا تبصرہ