15 نومبر، 2021، 3:50 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84542061
T T
0 Persons
کورونا نے ایران کی افغان تارکین وطن کو خدمات کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں بنی

مشہد، ارنا- ایران اور پاکستان میں قائم یورپی یونین کے دفتر برائے انسانی امور (ای سی او) کی خاتون سربراہ نے کہا کہ کورونا کے ابھرنے اور دیگر معاشی مسائل اور چیلنجز نے ایران کو ملک میں مقیم افغان مہاجرین کو خدمات فراہم کرنے سے نہیں روکا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "تاہینی مایتری تاماناگوا" نے آج بروز پیر کو صوبے خرسان رضوی کے ادارے برائے ماجرین میں افغان تارکین وطن کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق منعقدہ ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کے پیش نظر کہ کہ ایران ان  پہلے مقامات میں سے ایک ہے جہاں افغان مہاجرین پناہ حاصل کرتے ہیں، ہم ایران کو پناہ گزینوں کی مدد کرنے اور پچھلے سالوں کی طرح ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے گزشتہ برسوں سے افغان مہاجرین کی مدد کے سلسلے میں ایران کی مسلسل حمایت پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی بار ہے جو میں ایران کا سفر کر رہی ہوں اور میں ایران میں مقیم افغان مہاجرین کی آبادی کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں مدد سے واقف ہونا چاہتی ہوں۔

 تاہینی مایتری تاماناگوا نے کہا کہ 2016 میں ای سی اوکیجانب سے ایران میں پناہ گزینوں کو درکار سامان فراہم کرنے کے لیے تقریباً 172 ملین یورو مختص کیے گئے تھے اور 2021 میں 19 ملین یورو مختلف شعبوں، خاص طور پر ایران میں افغان مہاجرین کی تعلیم اور صحت کے لیے مختص کیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایران کو افغان مہاجرین کا سب سے بڑا مدد کرنے والا ملک تصور کیا جاتا ہے اور بین الاقوامی اداروں کو اس حوالے سے مزید اعدادوشمار اور معلومات کی ضرورت ہے تاکہ ضروری مدد جاری رکھی جا سکے اور امداد کی شرائط کو بہتر بنایا جا سکے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .