11 نومبر، 2021، 2:15 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84537503
T T
0 Persons
ایرانی بچے پاسٹوکووکس ویکسین کو حاصل کریں گے

تہران، ارنا - ایران پاستور انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی بچے کوویڈ 19 وائرس کے خلاف پاسٹوکووکس ویکسین کو حاصل کریں گے۔

یہ بات علیرضا بیگلری نے جمعرات کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاسٹوکووکس ویکسین(Pasto Covac ) ان چند ویکسینز میں سے ایک ہے جن کا طبی لحاظ سے 2 سے 18 سال کی عمر کے گروپ کے لیے تجربہ کیا گیا ہے اور ان عمروں کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بیگلری نے بتایا کہ یہ کیوبا میں تقریباً 1.8 ملین بچوں نے اس ویکسین کو حاصل کیا، اور ان بچوں میں کوئی سنگین مضر اثرات نہیں دیکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانیی بچے پیسٹیوکوک ویکسین کے انجیکشن سے کورونا کے خلاف محفوظ رہیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ ویکسین ایران اور کیوبا کی مشترکہ ویکسین ہے جو ایران میں پیسٹیوکوک ویکسین(Pasto Covac) سے مشہور ہے اور کیوبا میں Soberana 2 سوبرانا 2 کے نام سے جانا جاتا ہے۔

جولائی 2021 کو  ایران میں اس ویکسین کی ہنگامی طور پر استعمال کی اجازت دی گئی اور کیوبا نے بچوں کے لیے ہنگامی طور پر استعمال کا اجازت نامہ کو حاصل کیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .